12 اپریل 2015 - 17:32
بحرین: قیدیوں کو ایذائیں دینے کا سلسلہ بدستور جاری

بحرین کے انسانی حقوق مرکز نے کہا ہے کہ آل خلیفہ کے کارندوں کی جانب سے سیاسی قیدیوں کو ایذائیں دینے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے انسانی حقوق مرکز نے اعلان کیا ہے کہ منامہ کی الجو جیل سے رہا ہونے والے ایک قیدی سے نئی معلومات حاصل ہوئی ہیں جن کے مطابق اس جیل میں قیدیوں کو ایذائیں اور شکنجے دینے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ 

آزاد ہونے والے اس شخص نے کہا ہے کہ عدلیہ کی معائنہ ٹیم کے سربراہ نے جیل کا دورہ کیا تھا لیکن قیدیوں نے انہیں کوئی بات نہیں بتائی کیونکہ انھیں ڈر تھا کہ ان کی بات کو ان کے خلاف استعمال کیا جائے گا۔

انسانی حقوق کے مرکز نے اپنے بیان میں اس بات پر زور دیا ہے کہ آل خلیفہ کے کارندے قیدیوں کی توہین کرتے ہیں انھیں جانوروں سے تشبیہ دیتے ہیں اور قیدیوں کو قید تنہائی کی دھمکی دیتے ہیں۔

ایذائیں اور شکنجے، توہین آمیز سلوک، ملاقات پر پابندی، قیدیوں کے اپنے کوٹھڑیوں سے نکلنے پر پابندی اور عدالت لے جاتے ہوئے انھیں زدوکوب کرنا الجو قیدیوں کے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک کے چند نمونے ہیں۔

.......

/169